18 جون 2014 - 12:37
ملائیشیا میں کشتی غرق، بیالیس افراد لاپتہ

ملائیشیا کے مغربی ساحل کے قریب ایک کشتی غرق ہوجانے کے باعث بیالیس افراد لا پتہ ہوگئے ہيں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ملائیشیا کے مغربی ساحل کے قریب ایک کشتی غرق ہوجانے کے باعث بیالیس افراد لا پتہ ہوگئے ہيں۔ کشتی میں گنجائش سے زیادہ  ستانوے غیرقانونی تارکین وطن سوار تھے۔ ملائیشیا کے حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن سے بھری ہوئی کشتی میں ستانوے افراد سوارتھے۔ ملائیشیا کے حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں لاپتہ ہونے والے 42 افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔مسافروں میں خواتین اوربچے بھی تھے۔تلاش کے آپریشن میں ایک ہیلی کاپٹر، بحری جہاز اور چار کشتیاں حصہ لے رہی ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲